سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کے تحت بھارت کو100 کنٹینر طبی سامان کی فراہمی

تین کنٹینر روانہ،باقی چھ جون تک بھارتی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔ ایک کنٹینر میں 60 ٹن آکسیجن دستیاب

اتوار 30 مئی 2021 11:35

سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کے تحت بھارت کو100 کنٹینر طبی سامان کی فراہمی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) سعودی عرب نے بھارت کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت بھارت کو آکسیجن کے 3 کینیٹروں سمیت طبی سامان کے 100 کنٹینر بھارت بھیجے جائیں گے۔ آکسیجن کے 3 کنیٹیر بھارت کو روانہ کردیے گئے ہیں۔

جو 6 جون تک بھارتی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔ ایک کنٹینر میں 60 ٹن آکسیجن پر مشتمل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آنے والے ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارت کو 100 کنٹینر طبی سامان اور وبا سے لڑنے کے لیے ضروری اشیا بھیجی جائیںگی۔ اس امدادی مشن کا مقصد دوست ممالک کو وبا سے لڑںے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

درایں اثنا بھارتی وزیر پٹرولیم درمھندر برادان نے اپنے ٹویٹراکائونٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سعودی حکومت کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی پر الریاض کا شکریہ ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مہلک کرونا وبا سے نمٹنے میں مدد کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے امداد الریاض کی بھارت کے لیے مخلصانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس امداد کے نتیجے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔