ملک میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد تقریباً 11کروڑ 83 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی

اتوار 30 مئی 2021 12:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد تقریباً 11کروڑ 83 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے یہاں پی ٹی اے کی اعداد و شمار اپنی جگہ لیکن ایک سے زائد سموں کے استعمال کا رجحان بڑی تیزی سے زور پکڑ رہا ہے،مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے پیکج اور بنڈل آفرز کے سبب صارفین ایک سے زائد کمپنیوں کی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعدد سمیں رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ رجحان خاص طور پر نوجوانوں میں بہت مقبول ہے ہمارے معاشرے میں جس قدر موبائل فونز کا کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے موبائل فون ایک طرف وقت کی اہم ضرورت تو دوسری جانب اس کے معاشرے میں مضر اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :