سعودی وزارت حج وعمرہ کے لیے مکہ ایوارڈ آف ایکسیلینس سے نواز دیا گیا

سعودی وزارت حج وعمرہ نے وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین انتظامات کیے،عرب میڈیا

اتوار 30 مئی 2021 12:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) سعودی وزارت حج وعمرہ کو مکہ ایوارڈ آف ایکسیلینس سے نواز دیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایوارڈ کورونا کے دوران حج وعمرہ کی بہترین خدمات فراہم کرنے پر دیا گیا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین انتظامات کیے۔وزارت کی جانب سے حجاج کے لیے سہولتوں میں جدیدٹیکنالوجی سمیت اسمارٹ کارڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حج اسمارٹ کارڈ انکرپٹڈ اور معیاری کارڈ ہے۔ اسمارٹ کارڈ میں معلومات شامل ہیں جسے اسمارٹ فون ایپ سے منسلک کیا جاتا ہے۔بارکوڈ کے ذریعے زائرین کی ذاتی، طبی اور رہائشی معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ بارکوڈ زائرین کی ہر قدم پر رہنمائی اور بھیڑ والے مقامات کی نشاندہی کرے گا۔خیال رہے کہ ماہ رمضان کے دوران زائرین نے محفوظ انداز میں عمرہ ادا کیا۔ دوسری جانب موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آئندہ حج کے لیے بھی دیگر انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔