بغداد کے واقعات ریاستی نظام کے لیے سنگین خطرہ ہیں : عراقی صدر

ملک کو درپیش حالیہ واقعات ریاست کے امن اور خود مختاری کو ضرور پہنچا رہے ہیں ،کانفرنس سے خطاب

اتوار 30 مئی 2021 12:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) عراقی صدر برہم صالح نے ملک میں امن و استحکام کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سول سوسائٹیز کی تنظیموں کی چوتھی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باور کرایا کہ ملک کو درپیش حالیہ واقعات ریاست کے امن اور خود مختاری کو ضرور پہنچا رہے ہیں ، اور سیاسی نظام کی آئینی حیثیت کے لیے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

برہم صالح کا اشارہ بدھ کی شام بغداد کے وسط میں گرین زون کے علاقے میں الحشد الشعبی ملیشیا کے مسلح گروپوں کی جانب سے کی جانے والی فوجی پریڈ کی جانب تھا۔ اس سے قبل انبار صوبے میں الحشد الشعبی ملیشیا کے ایک اہم رہ نما قاسم مصلح کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ مصلح پر سماجی کارکنان کے قتل اور راکٹوں کے داغے جانے کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔عراقی صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ذمے داریوں میں پارلیمانی انتخابات کا اجرا شامل ہے۔اس موقع پر برہم صالح نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست کے تمام ادارے سول سوسائٹیز کی تنظیموں اور ان کے موثر کردار کو سپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :