افغانستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر، تعلیمی مراکز بند

خدشہ ہے کہ کورونا کے باعث ہلاکتوں اور مثبت کیسز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے،غیرملکی میڈیا

اتوار 30 مئی 2021 14:35

افغانستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر، تعلیمی مراکز بند
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے تمام تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 977 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد افغان وزارت صحت نے پورے ملک میں تمام اسکولز، یونیورسٹیاں، اور دیگر تعلیمی مراکز آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

افغانستان کو اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، اور اس وبا کے باعث ملک میں 2 ہزار 899 اموات ہوچکی ہیں۔ افغانستان میں صحت عامہ کی ناقص سہولیات ہونے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کورونا کے باعث ہلاکتوں اور مثبت کیسز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :