Live Updates

: پوچھتا ہوں، کہاں گیا پی ڈی ایم کا دھرنا کہاں گیا ان کا حکومت مخالف احتجاج ، پرویز خٹک کے پی ڈی ایم قیادت سے سوالات

-پی ڈی ایم کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل چکی ، یہ چاہیں تو جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں ! عمران خان حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا ، حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا،وزیر دفاع کا انٹرویو

اتوار 30 مئی 2021 20:35

uپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2021ء) وزیرِدفاع پرویز خٹک نے پی ڈی ایم کی قیادت سے دھرنے اور احتجاج سے متعلق استفسار کیا ہے کہ میں پوچھتا ہوں، کہاں گیا پی ڈی ایم کا دھرنا کہاں گیا ان کا حکومت مخالف احتجاج ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے، یہ چاہیں تو جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پیشگوئی کی کہ اس میں نئے ٹیکسز نہیں لگائے جائیں گے۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائے گا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا۔پرویز خٹک نے یقین کے ساتھ کہا کہ عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات