(اپ ڈیٹ )

( پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی، جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں، بجٹ با آسانی منظور ہوجائے گا، پرویز خٹک تحریک انصاف کی کوششوں سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے،ہرسازش ناکام بنادی جائے گی،شہرہ کے دورہ پر سیاسی وفود،تعزیت اور میڈیا سے بات چیت

اتوار 30 مئی 2021 20:55

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2021ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے غبارے سے ہوا نکل چکی، جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں، بجٹ با آسانی منظور ہوجائیگا۔تحریک انصاف کی کوششوں سے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ہرسازش ناکام بنادی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے مختصر دورہ پر مختلف سیاسی وفود،تعزیت اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ پی ڈی ایم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دھرنا اور احتجاج کریں گے لیکن کہاں گیا ان کا دھرنا کہاں گیا ان کا احتجاج ۔وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائیگا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا، عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا جبکہ بجٹ میں ٹیکسز نہیں لگیں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا۔ *** 30-05-21/--220 #h# ؐ وزیراعظم کے دورہ نوشہرہ او ر سی پیک کے صنعتی منصوبے کے افتتاحی تقریب میں وزیردفاع اور مقامی ایم این اے کی عدم دلچسپی ح*حکومت نے بھی آبائی حلقے سے منتخب پرویز خٹک کو یکسر نظر انداز کردیا mاختلافات چھپانے کیلئے مقامی میڈیاکو بھی دعوت نہ دی گئی #/h# نوشہرہ کینٹ(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ نوشہرہ اور بین الاقوامی سی پیک کے صنعتی منصوبے کے افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیردفاع اور حلقہ این اے 25 کے ایم این اے کی عدم دلچسپی، حکومت نے بھی آبائی حلقے سے منتخب پرویز خٹک کو یکسر نظر انداز کردیا، صوبے اور خاص کر ضلع نوشہرہ میں اپنی نوعیت کے بین الاقوامی افتتاح بارے تحریک انصاف کے کارکنوں کا مقامی سطح پر بھی کوئی سرگرمی ہوتی نظر نہیں آئی، ضلع نوشہرہ سے منتخب ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کی حکومت کے اتنے بڑے منصوبے میں عدم دلچسپی پی ٹی آئی میں اختلافات کی عکاس ہے۔

اپنے اختلافات چھپانے کیلئے مقامی میڈیاکو بھی دعوت نہ دی گئی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے گیٹ وے شہر نوشہرہ میں گزشتہ روز بین الاقوامی منصوبے سی پیک کے صنعتی منصوبے رشکئی اکنامک زون کے افتتاحی تقریب کے موقع پر علاقہ سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے منتخب ممبران کی اپنی ہی حکومت کے بڑے اور بین الاقوامی منصوبے چا ئنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے کوئی خاص سرگرمی ہوتی نظر نہ آنے اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی مقامی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو سائیڈ لائن کئے جانے سے حکومتی پارٹی کے پلیٹ فارم میں چھپے اختلافات سامنے آگئے ہیں، خیبرپختونخوا کے گیٹ وے شہر نوشہرہ میں بین الاقوامی طرز منصوبے کے افتتاح سے قبل اور افتتاح کے موقع پر مقامی ایم این اے اور وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی بجائے ضلع صوابی سے منتخب ایم این اے، سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اسد قیصر کی سرگرمیاں ہوتی نظر آئیں، اور اسد قیصر اپنے سیاسی رفقاء و سپورٹرز کے ہمراہ چا ئنہ پاکستان اکنامک کوریڈ منصوبے کے افتتاح میں نمایاں رہے، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھی اپنے وزیر دفاع اور مقامی ایم این اے پرویز خان خٹک کو کوئی خاص توجہ نہ دی گئی جسکی وجہ سے یہ بڑی افتتاحی تقریب اپنے پیچھے کئی سوالات چھوڑ گئی،واضح رہے کہ سی پیک کے اس بڑے منصوبے میں سپیکر اسد قیصر کی مداخلت پر صوابی کی متصل زیادہ تر اراضی کو سیکشن فور سے نکال دیا اور نوشہرہ کے عوام کے احتجاج کرنے کے باوجود نوشہرہ کی اراضی پر سیکشن فور لاگو کردیا ہے اب افتتاحی تقریب میں مقامی ممبران کو سائیڈ لائن کئے جانے پر سی پیک کے اس منصوبے میں آنے والے وقت میں عمل دخل اور مفادات کے حصول کے حوالے سے بھی سنجیدہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

دو اضلاع کی قیادت اور مرکزی حکومت کے درمیان مفادات کی اس جنگ کے اثرات بالآخر چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے اس بڑے منصوبے پر ہی پڑنے کے خدشات موجود ہیں۔