کہاں گیا پی ڈی ایم کا دھرنا کہاں گیا ان کا حکومت مخالف احتجاج ، پرویز خٹک کے پی ڈی ایم قیادت سے سوالات

پی ڈی ایم کے سیاسی غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے، یہ چاہیں تو جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں، وزیر دفاع کی گفتگو

اتوار 30 مئی 2021 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) وزیردفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی قیادت سے دھرنے اور احتجاج سے متعلق سوالات پوچھتے ہوئے کہ اہے کہ کہاں گیا پی ڈی ایم کا دھرنا کہاں گیا ان کا حکومت مخالف احتجاج ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے استفسار کیا کہ میں پوچھتا ہوں، کہاں گیا پی ڈی ایم کا دھرنا کہاں گیا ان کا حکومت مخالف احتجاج ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے، یہ چاہیں تو جلسے جلوسوں کا شوق پورا کرلیں۔بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پیشگوئی کی کہ اس میں نئے ٹیکسز نہیں لگائے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائے گا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا۔پرویز خٹک نے یقین کے ساتھ کہا کہ عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا۔