تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ، نصف تعداد جیلوں میں قید

پیر 31 مئی 2021 13:03

تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ، نصف تعداد جیلوں میں ..
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نصف تعداد جیلوں میں قید افراد پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں قیدیوں سے بھری جیلوں میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں ایک روز میں 45 سو نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی جن میں سے آدھے جیلوں میں قید افراد ہیں۔اب تک 22 ہزار قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، حکام کا کہناتھا کہ جیلوں میں قید افراد کو ایک تابوت سے بھی کم جگہ میسر ہے اور وہ ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں جس سے مہلک وائرس سے متاثرہ قیدیوں کو آزاد کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :