چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سابق صوبائی وزیر خوش اختر سبحانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پیر 31 مئی 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے سابق صوبائی وزیر ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ کریم سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی