پی ٹی اے نے موبائل فون آن لائن بند کروانے اور دوبارہ ملنے کی صورت میں آن لائن کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیا

پیر 31 مئی 2021 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون صارفین کے لیے زبردست آن لائن سہولت متعارف کرا دی۔پی ٹی اے نے موبائل فون چھن جانے یا چوری ہو جانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور دوبارہ ملنے کی صورت میں آن لائن کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی جانب سے ایک ٹول فری نمبر 55055-0800 بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس پر صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک فون کر کے شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، شکایت پر فون بلاک کر دیا جاتا ہے اور ادارے کی جانب سے صارف کو ایک شکایتی نمبر دے دیا جاتا ہے۔

یہ شکایتی نمبر اس وقت کام آتا ہے جب موبائل فون دوبارہ ملنے کی صورت میں اسے ان بلاک کرنا ہو، صارف اس کے لیے پی ٹی اے کے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹسسٹم کے ذریعے درخواست کرے گا اور اس کے لیے اسے ٹریکنگ آئی ڈی یا شکایتی نمبر کا حوالہ دینا ہوگا۔صارفین اپنی شکایت کے سلسلے میں ایس ایم ایس یا آن لائن اسٹیٹس بھی معلوم کر سکتے ہیں، یعنی شہری چوبیس گھنٹے بعد ایس ایم ایس اور آن لائن پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے اسٹیٹس معلوم کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :