شائقین شاہد آفریدی کی بیٹنگ دیکھنے کیلئے ہمارے آئوٹ ہونے کی دعائیں مانگتے تھے: یونس خان

آفریدی بیٹنگ کیلئے آئے تو لوگوں نے انکی بیٹںگ خوب انجوائے کی،وہ آؤٹ ہوئے توشائقین واپس جانے لگے ،میں نے ڈبل سنچری سکور کی تو سٹیڈیم خالی تھا: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 جون 2021 15:14

شائقین شاہد آفریدی کی بیٹنگ دیکھنے کیلئے ہمارے آئوٹ ہونے کی دعائیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جون 2021ء ) سابق کپتان یونس خان نے ایک واقعہ سنایا جس سے پتہ لگتا ہے کہ شائقین کرکٹ سٹار آل راؤنڈ شاہد آفریدی کی بیٹنگ سے کس قدر محبت کرتے تھے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ ’شائقین کرکٹ بے صبری سے شاہد آفریدی کی بیٹنگ کا انتظار کیا کرتے تھے۔ ایک دفعہ ہم بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے اور اس وقت میں ڈبل سنچری کے سنگ میل کو حاصل کرنے کے قریب تھا جب کہ محمد یوسف میرے ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود تھے مگر کراؤڈ سے یہ آوازیں آرہی تھیں کہ ’یونس خان کو آؤٹ کرو، محمد یوسف کو آؤٹ کرو‘۔

محمد یوسف کے آؤٹ ہونے کے بعد جب شاہد آفریدی بیٹنگ کے لیے آئے تو لوگوں نے ان کی بیٹںگ خوب انجوائے کی تاہم جیسے ہی وہ آؤٹ ہوئے تو شائقین سٹیڈیم سے جانے لگے ،جب میں نے ڈبل سنچری سکور کی تو سٹیڈیم خالی تھا‘۔

(جاری ہے)

ٹی وی پروگرام میں اس وقت شاہد آفریدی ان کے سامنے ہی موجود تھے ، وہ یہ واقعہ سن کر بے ساختہ ہنستے رہے۔ خیال رہے کہ یونس خان کی ہی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 2009ء میں اپنا واحد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا تھا جب کہ اس ایونٹ میں شاہد آفریدی نے سیمی فائنل اور فائنل میں اپنی بیٹنگ اور بائولنگ کی بدولت ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔