بلاول بھٹو زرداری کی اسد طورکی رہائش گاہ آمد ، صحافی کی عیادت

اسد طور پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے نتائج فی الفور سامنے لائے جائیں،چیئرمین پی پی پی

منگل 1 جون 2021 19:12

بلاول بھٹو زرداری کی اسد طورکی رہائش گاہ آمد ، صحافی کی عیادت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی اسد طور کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ آمد اور صحافی اسد طور کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے یکجہتی کا اظہار اور عیادت کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فرحت اللہ بابر، رضا ربانی، فیصل کریم کنڈی، ناصر شاہ، مرتضی وہاب اور نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں صحافی برادری کے اختلاف رائے پر صحافیوں کی آوازوں کو کچلنے کی کوششوں کے ہر عمل کی ہم مذمت کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحافی اسد طور پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے نتائج کو فی الفور سامنے لایا جائے۔