سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی گستاخانہ مواد کے خلاف سماعت

ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور پی ٹی اے کے نمائند ے آئندہ اجلاس میں طلب

منگل 1 جون 2021 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین اور گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور پی ٹی اے کے نمائندوں کو آئندہ سماعت پر طلب لیا،سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا اسلام آباد کے شہریوں نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ مقدس ہستیوں کی توہین پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گستاخانہ مہم میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی کا حکم دیا جائے درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی متعلقہ دفعہ شامل کی جائیں عدالتی فیصلے کے تناظر میں مجرموں کے خلاف کاروائی کے لئے خصوصی ادارہ قائم کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

بشارت راجہ