خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا تیسرا بنچ بھی تحلیل ہو گیا

جسٹس اسجد جاوید گھرال کی جانب سے معذرت کے بعد کیس بغیر سماعت ملتوی

منگل 1 جون 2021 23:36

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا تیسرا بنچ بھی تحلیل ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماخواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والا تیسرا بنچ بھی تحلیل ہو گیا ،جسٹس اسجد جاوید گھرال کی جانب سے معذرت کے بعد کیس بغیر سماعت ملتوی کر دیا گیا ۔اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کاکیس لاہورہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے باعث خواجہ محمد آصف کی سماعت کرنے والا تیسرا بینچ بھی تحلیل ہوگیا۔ دورکنی بنچ نے درخواست ضمانت پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس عالیہ نیلم بھی شامل تھیں۔ بنچ کی جانب سے کیس دوسری عدالت کوبھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کوبھجوادی گئی۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر سینیٹراعظم نذیرتارڑ، راناثنااللہ،عطاتارڑ،خلیل طاہرسندھو،رفاقت ڈوگر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔