رائے ونڈ میں ویڈیو گیمز اور سنوکر کلب جرائم کا گڑھ بن گئے ،شہریوں کاپولیس سے کارروائی کا مطالبہ

بدھ 2 جون 2021 13:03

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) رائے ونڈ میں ویڈیو گیمز اور سنوکر کلب جرائم کا گڑھ بن گئے ،کم سن بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ،کم عمر بچوں میں جوئے سمیت دیگر اخلاقی برائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہو نے پر شہریوں نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون میں سکول بند ہونے کے بعد رائے ونڈ کے پوش علاقوں میں قائم وڈیو گیمز اور سنوکر کلبوں میں طلبہ کی بہت بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے ان سنوکر کلب ،وڈیو گیمز سمیت دیگر کلبوں میں کم عمر بچوں کو مختلف اخلاقی برائیوں میں ملوث کرنے کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ روز جامع فیاض العلوم سٹریٹ میں واقع ایک سنوکر کلب میں اوباش نوجوانوں نے کم عمر بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے شہر میں خوف کی فضاء قائم ہے شہریوں نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ کے پوش علاقوں میں قائم وڈیو گیمز اور سنوکر کلب میں کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی کیساتھ ساتھ ان اڈوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ کم عمر بچوں میں اخلاقی برائیاں نہ پھیل سکیں اور شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کے خلاف سخت اقداما ت اٹھائیں جائیں تاکہ شہر امن کا گہواہ بن سکے ۔