آرمی چیف کا کوٹلی میں ٹریننگ ایریاز کا دورہ، جنگی تیاریوں پر اظہارِاطمینان

خطرات کے مئوثر جواب کیلئے آپریشنل تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، مسلسل تربیت سے جنگی صلاحیتوں میں نکھارآتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 جون 2021 21:06

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں ٹریننگ ایریاز کا دورہ کیا اور فارمیشن کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف نے کہا کہ مختلف خطرات کے مئوثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، مسلسل تربیت اور آپریشنل پریکٹس سے صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں ٹریننگ ایریاز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے تسخیر جبل مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے مشقوں میں مصروف ٹروپس کے عزم اور حوصلوں کو سراہا، آرمی چیف نے فارمیشن کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مختلف خطرات کے مئوثر جواب کیلئے تیاریاں جاری رہنی چاہئیں، مسلسل تربیت اور آپریشنل پریکٹس سے صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔

(جاری ہے)

کوٹلی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ مزید برآں آئی ایس پی  آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے این ڈی یو میں قومی سلامتی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مختلف نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز کیلئے مربوط جوابی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا خود کار اور نیم خود کار ہتھیاروں کا دور دیکھ رہی ہے۔