ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں منتخب نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت دی گئی ہے ،ہر ضلع کو ترقی کے سفر میں شامل کیا گیا ہے،وزیرداخلہ ضیاء لانگو

وزیرِ اعلیٰ جام کمال کی ٹیم ہیں ، ٹیم ورک کے طور پر عوام کی خدمت پوری دیانتداری سے کرتے رہیں گے،صوبائی وزیر داخلہ

بدھ 2 جون 2021 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے وزیر داخلہ آفس میں صوبائی اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کیں جبکہ قلات اور کوٹ لانگو سے تعلق رکھنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات،ترقیاتی سکیموں اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منتخب نمائندوں نے وزیرداخلہ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ نے صوبائی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج میں منتخب نمائندوں کی تجاویز کو اہمیت دی گئی ہے اور ہر ضلع کو ترقی کے سفر میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

ہم سب وزیرِ اعلیٰ جام کمال کی ٹیم ہیں اور ٹیم ورک کے طور پر عوام کی خدمت کر تے رہیں گے اور پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصرخودانتشار کا شکار ہوچکے ہیں اور ہر موقع پر ناکامی ان لوگوںن کا نصیب ہے۔ وزیر داخلہ سین ملاقاتن کرنے والوں میں اراکین صوبائی اسمبلی، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی ، رکن صوبائی اسمبلی متحرمہ شکیلہ نوید دہوار اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مجید ناصر شامل تھے۔

وزیر داخلہ نے قلات سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں کی عزت میری عزت ہے۔منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام ہوں گے۔ قلات سمیت ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے اور پہلی بار شہروں کی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر فلاح عامہ کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ن ترقی کے مخالفین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت زہریلا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔تنقید اور پراپیگنڈے کا جواب ہمیشہ خدمت کی سیاست سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔