پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹروں کو صوبہ بلوچستان کے بعض اضلاع کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی ہدایت جاری کردیں

ڈیٹا خدمات کی بحالی سے شہریوں کو تعلیم، صحت، تجارت اور کمیونیکیشن سے متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی

بدھ 2 جون 2021 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے حکومتی وژن کے مطابق متعلقہ فورمز کی جانب سے سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیلی کام آپریٹروں کو صوبہ بلوچستان کے بعض اضلاع کے متعدد علاقوں تربت شہر، کیچ، آواران، پنجگور، واہشک اور قلات اور مختلف شاہراؤں اور ملحقہ قصبوں ، آر سی ڈی ایچ، این 30، این 85، تربت سٹی اور آواران بیلا روڈ میں انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی ہدایت جاری کردیں پی ٹی اے کے مطابق اس حوالے سے موبائل فون آپریٹروں کو جہاں ممکن ہو اپنے موجودہ انفراسٹرکچر یعنیG 2 سائٹس کوG 3 / 4Gکی اپ گریڈ یشن اور نیٹ ورک کی توسیع کا جائزہ لینے کو بھی کہا جائے گا تاکہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

ڈیٹا خدمات کی بحالی سے شہریوں کو تعلیم، صحت، تجارت اور کمیونیکیشن سے متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ دیگر علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا مرحلہ وار نفاذ کیا جائے گا۔