امریکی وزیردفاع کا سعودی ولی عہد سے رابط

لائیڈ آسٹن خطے اور سعودی عوام کے دفاع میں مدد کرنے کی امریکی عزم کا اظہار کیا.ترجمان امریکی محکمہ دفاع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 جون 2021 15:51

امریکی وزیردفاع کا سعودی ولی عہد سے رابط
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2021ء) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابط کرکے امریکہ کی سعودی عرب کو اس کے علاقے اور عوام کے دفاع میں مدد کے عزم پر زور دیا ہے. امریکی محکمہ دفاع”پینٹاگان “کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں بتایا کہ لائیڈ آسٹن اور سعودی ولی عہد کے درمیان خطے کی سکیورٹی، خاص طور پر یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور سعودی عرب کے دفاع کو بہتر بنانے کے لیے جاری دو طرفہ کوششوں کے حوالے سے بات ہوئی.

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سعودی عرب کی مملکت پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کو ناکام بنانے کی کامیابیوں کو بھی سراہا اور ولی عہد کا امریکی مندوب برائے یمن ٹام لینڈرکنگ کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کام کرنے پر شکریہ بھی ادا کیاخیال رہے کہ گذشتہ مہینے ٹام لینڈرکنگ نے جنگ بندی کی کوششوں میں سنجیدگی نہ دکھانے پر حوثیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا.