اپوزیشن کی بجٹ کے حوالے سے بھرپور تیاری ہے، مولانا غفور حیدری

آئی ایم ایف نے بجٹ بنایا ہے ، وزیر خزانہ بس پڑھ کر سنائینگے ،اگر جہانگیر ترین اپنے گروپ کے ساتھ ملکر بجٹ کو ووٹ نہ کریں تو بجٹ پاس نہیں ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 3 جون 2021 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بجٹ کے حوالے سے بھرپور تیاری ہے، آئی ایم ایف نے بجٹ بنایا ہے ، وزیر خزانہ بس پڑھ کر سنائینگے ،اگر جہانگیر ترین اپنے گروپ کے ساتھ ملکر بجٹ کو ووٹ نہ کریں تو بجٹ پاس نہیں ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بجٹ سے متعلق ہماری کوشش ہوتی ہے کہ حکومتی بجٹ پاس نہ ہو،اس بجٹ میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے ،آئی ایم ایف نے بجٹ بنایا ہے ، وزیرخزانہ بس پڑھ کر سنائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ اگر جہانگیر ترین اپنے گروپ کے ساتھ ملکر اس بجٹ کو ووٹ نا کریں تو بجٹ پاس نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ لوگ اب منت سماجت کریں گے جہانگیر ترین گروپ کی ،اس وقت حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے ،ایسے حالات میں حکومت کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غیرت ، حیاء اور روایات کی پی ٹی ائی میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،روز اول سے یہ دھاندھلی کی پیداوار ہے ،ایسے میں پتا نہیں ادارے ان کو کیو ںسپورٹ کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم یکسو ہے ،سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہے ،اپوزیشن کا بھی کردار ہے ، ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی نا چاہتی ہو کہ اسمبلیاں تحلیل ہو ۔ انہوںنے کہاکہ اسی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے حکومت کے ساتھ دیا ،بجٹ سے متعلق ہوسکتا ہے اپوزیشن متحد ہو ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک پیپلزپارٹی اپوزیشن کے تحفظات دور نہیں کرتی واپس نہیں آئینگے ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا اصولی فیصلہ توڑا ہے ، انہوںنے کہاکہ میرے پاس چیئرمین سینٹ اور وزیر دفاع آئے،مجھے آفر دی گئی کہ آپ کو بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ بناتے ہے مقابلہ نا کرے،مجھے بعد میں دوبارہ آفر دی گئی کہ آپ کو اپوزیشن لیڈر بناتے ہیں ، چھوٹے موٹے عہدوں کیلئے جے یوآئی اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔