Live Updates

سینٹ میں30 سے زائد قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب

قائمہ کمیٹیز کے اگلے ہفتہ سے مرحلہ وار اجلاس بلانے کا پلان ترتیب

جمعرات 3 جون 2021 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) سینٹ میں30 سے زائد قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو چن لیا گیا ہے ،قائمہ کمیٹیوں نے اگلے ہفتہ سے مرحلہ وار اجلاس بلانے کا پلان ترتیب دیدیاگیاہے ۔قائمہ کمیٹیوں کے چئیرپرسن کا انتخان سینیٹ کے ضابطہ اخلاق اور ہاوس کے کاروائی کے قواعد 184 (1) ,2021 کے تحت رائے شماری سے کیاگیا۔ان میں میاں رضا ربانی،اعجاز چوہدری،کہدہ بابر ،سیمی ایزدی،دلاور خان سمیت تیس سے زائد چیئرمین منتخب کر لیے گئے ہیں،معلوما ت کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر میاں رضا ربانی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ،تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری قائمہ کمیٹی وزارت انسداد منشیات ،سینٹر بابر کہدہ سینٹ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی ،سیمی ایزدی سینٹ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی ،دلاور خان کمیٹی دفاعی پیداوارکے چیرمین سینیٹر دلاور خان،عرفان صدیقی تعلیم و تربیت کے چیرمین ہونگے،ادھرہدایت اللہ خان سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس ،پروفیسر ساجد میر کمیٹی کشمیر افئیر،نصیب اللہ بازائی کمیٹی غربت مٹاو کے چیرمین ،اورسینٹ قائمہ کمیٹی وزارت ہیلتھ سروسز کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں خان مہمند ہونگے ۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق مذہبی امور کے چیئرمین جے یو آئی کے سینیٹر عبدالغفور حیدری ، کمیٹی نجکاری کے چیرمین پیپلزپارٹی کے سینیٹر شمیمم آفریدی ، ریلوے کے چیرمین سینیٹر محمد قاسم رانجو ،سائنس و ٹیکنالوجی کے چیرمین سردار محمد شفیق ترین، سیفران کے چیرمین سینیٹر ہلال الرحمان ہونگے،گزشتہ روزبدھ کو جن کمیٹی چیئرمینوں کا چنائو کیا گیا تھا ان میں سے جس میں سینیٹر مشاہد حسین سید متفقہ طورپر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت دفاع کے چئیرمین منتخب ہوئے اورکمیٹی ممبران سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹرمشتاق احمد نے سینیٹ دفاع کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا نام تجویز کیا،سینیٹر شیری رحمان متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چئیرپرسن منتخب ہوئیں-سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر پلوشہ نے شیریں رحمان کا نام تجویز کیا،سینیٹر فیصل سبزواری سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئے ،چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر انعام الدین شوقین اور سینیٹر شمیم آفریدی نے انکا نام تجویز کئے جس کی سب نے حمایت کی- سینیٹر منظور احمد کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بیرون ملک پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئی-چئیرمین شپ کیلئے انکا نام سینیٹر خالدہ عطیب اور سینیٹر کیشو بئی نے تجویز کیا اور سب ممبران نے اس کی حمایت کی،سینیٹر رانا مقبول احمد متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبینیٹ سیکرٹریٹ کے چئیرمین منتخب ہوئی-سینیٹرسعدیہ عباسی اور سینیٹرطلحہ محمود نے چئیرمین شپ کیلئے سینیٹررانا مقبول کا نام تجویز کیا،سینیٹر سید علی ظفر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئی-کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر سلیم منڈوی والا نے انکا نام تجویزکیا،سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائیانفارمیشن اینڈبراڈکاسٹنگ کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئی-سینیٹرمحمد طاہربزنجو اور سینیٹر سیدعلی ظفر نے فیصل جاوید کا نام تجویزکیا،سینیٹر محمد عبدالقادرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئی-سینیٹرنصیب اللہ بازئی اور سینیٹرفدامحمدنے انکا نام تجویزکیا جس کی سب نے حمایت کی،سینیٹرسیف اللہ ابڑو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چئیرمین منتخب ہوئی-سینیٹر فدامحمداور سینیٹر زیشان خانزادہ نے کمیٹی چئیرمین شپ کیلئے انکا نام تجویز کیا،سینیٹرتاج حیدر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چئیرمین منتخب ہوئی-سینیٹرمصطفی نواز کھوکھراورسینیٹرشمیم آفریدی نے انکا نام تجویز کیا،سینیٹرفاروق ایچ نائیک سینیٹ کی کمیٹی برائے مجوزہ قانون سازی کیچئیرمین منتخب ہوئی-سینیٹر یوسف رضاگیلانی اور سینیٹرکودابابر نے انکا نام چئیرمین شپ کیلئے تجویز کیا،سینیٹرمشتاق احمد سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیوولوشن کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئی-سینیٹرخالدہ عطیب اور سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے چئیرمین شپ کیلئے انکا نام تجویزکیا،سینیٹرکامل علی آغا سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے گورنمنٹ اشورنسز کے متفقہ طور پر چئیرمین منتخب ہوئی-سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر دلاور خان نے چئیرمین شپ کیلئیانکا نام تجویز کیا۔

ظفر ملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات