کوئٹہ ، ٹرانسپورٹرز اپنی کوچز میں جلداز جلد ٹریکنگ سسٹم انسٹال کریں،عبدالفتح بھنگر

جمعہ 4 جون 2021 00:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالفتح بھنگر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اپنی کوچز میں جلداز جلد ٹریکنگ سسٹم انسٹال کریں۔ قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے مختلف روٹس پر چلنے والی تمام کوچز کے مالکان ٹریکنگ سسٹم فوری طور پر بحال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی اے بلوچستان کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری پی ٹی اے ،سیکرٹری آر ٹی اے اور جنرل میجر کرائسینٹ ٹریکنگ یاسر خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نے سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کو ہدایت کی کہ کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی تمام بسوں میں ٹریکنگ سسٹم بحال رکھیں جن کوچز مالکان نے ابھی تک ٹریکنگ سسٹم نہیں لگوائیں وہ ایک ہفتے کے اندر اندر ٹریکنگ سسٹم انسٹال کریں وگرنہ انہیں روٹ پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کراچی روٹ پر گاڈیوں میں ٹریکنگ سسٹم انسٹال کرنے سے قومی شاہراہوں پر حادثات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔اس سے قبل قومی شاہراہوں پر ہائے روز حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی تھیں۔لہذا حکومت کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی کوچز پر فوری طور پر ٹریکنگ سسٹم انسٹال کریں