شریف برادران پاکستانی سیاست کی حقیقت ہیں ‘سلیم ر ضا

تین سا لو ں سے اپوز یشن کو دیوار سے لگانے کا حکمرانوں کا ہر تجربہ ناکام ثا بت ہوا‘ ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

جمعہ 4 جون 2021 12:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شریف برادران پاکستانی سیاست کی حقیقت ہیں،منفی پراپیگنڈے مقد مات اور الزامات کے باوجود شریف برادران کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکا،تین سا لو ں سے اپوز یشن کو دیوار سے لگانے کا حکمرانوں کا ہر تجربہ ناکام ثا بت ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت اور اصولی سیاست کا ہرکوئی مداح ہے۔میاں نوازشریف اپنی ذات اوراپنے خاندان کے ساتھ پرویز مشرف اورعمران خان کے دورآمریت میں ہونیوالی زیادتیاں فراموش کرسکتے ہیں مگر پاکستان سے دشمنی کرنیوالے کسی شخص کومعاف نہیں کرسکتے۔انہو ں نے کہاکہ پرویز مشرف نے آئین توڑا جبکہ عمران خان نے عوام کامینڈیٹ چوری کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے خلا ف عمران خان سیاست کی آڑ میں عداوت پراترآئے ہیں۔