فریال تالپور کی اسلام آباد کے علاقے ترنول میں سیاسی شخصیت و معزز چودہری امجد علی سے انکی والدہ کی رحلت پر تعزیت

ہفتہ 5 جون 2021 00:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اسلام آباد کے علاقے ترنول پہنچ کر وہاں کی سیاسی شخصیت و معزز چودہری امجد علی سے ان کی والدہ کی رحلت پر تعزیت کی۔ فریال تالپور نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر چودہری امجد علی کا کہنا تھا کہ وہ فریال تالپور صاحبہ کے شکرگذار ہیں، جو ہمارے غم میں شریک ہونے کے لیے آئیں اور ہماری مرحوم والدہ کے لیئے دعا کی۔

اس موقعے پر سابق مملکتی وزیر سردار سلیم حیدر، شہزاد افتخار، آصف شفیق ستی، ندیم اصغر کائرہ، چودہری محمد ریاض، راجہ کامران اور سردار اشعر حیات بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے۔ سوگوار خاندان کے دیگر ارکان چودہری طارق گجر، چودہری اختر علی اور چودہری واجد علی کے علاوہ پی ایم ایل-این کے سابق ارکان اسمبلی ملک افتخار اور ملک ابرار بھی موجود تھے۔