برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پھر اضافہ

ہفتہ 5 جون 2021 11:51

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پھر اضافہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن سے برطانوی محکمہ صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6,238 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر مزید 11 مریض ہلاک ہوگئے۔ کورونا کیسز کی شرح گزشتہ دو ماہ کی نسبت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ویکسین کی پہلی ڈوز 39.9 اور دوسری 26.7 ملین افراد کو لگادی گئی۔