یورپین یونین کی بیلاروس کے جہازوں پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی

مذکورہ پابندی بیلاروس کے ہر طرح کے جہازوں کیلئے ہوگی، یورپین یونین نے اعلامیہ جاری کر دیا

ہفتہ 5 جون 2021 11:51

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء)یورپین یونین نے بیلاروس کے جہازوں کیلئے یورپین یونین کی فضائی حدود اور اس کے ائیر پورٹس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپین یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہاگیاکہ یہ پابندی بیلاروس کے ہر طرح کے جہازوں کیلئے ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ اقدام بیلاروس کی جانب سے 23 مئی کو رائین ائیر کے ایک عام مسافر جہاز کو فوجی طیاروں کی مدد سے منسک میں اتار کر ایک صحافی رامن پراتسا وچ اور اس کی ساتھی کو گرفتار کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اس واقعہ کی یورپین قیادت اپنے 24 اور 25 مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شدید مذمت کر چکی ہے۔اسی اجلاس میں ای یو کونسل آف منسٹرز سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ اس حرکت کے خلاف عملی پابندیاں بھی عائد کریں۔