لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر وکیل انجم پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد اور اس کے عملہ کی طرف سے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت

پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر جاوید فاروقی،نائب صدر سلمان قریشی،سیکرٹری زاہد چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر،خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر وکیل انجم پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد اور اس کے عملہ کی طرف سے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 جون 2021 12:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2021ء) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر جاوید فاروقی،نائب صدر سلمان قریشی،سیکرٹری زاہد چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر،خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر وکیل انجم پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد اور اس کے عملہ کی طرف سے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ شعبہ صحافت ملک کا اہم ترین حصہ ہے جس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا کیونکہ صحافی انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان داؤ پر لگا کر معاشرے میں چھپی طاغوتی قوتوں کو بے نقاب کرتے ہیں جس کے باعث یہ تمام منفی قوتیں ان کے جان و مال کے خلاف عمل پیرا رہتے ہیں،ان حالات میں ہونا تو یہ چاہیے کہ ان تمام خدمات کے عوض انھیں معاشرے میں عزت و توقیر کی نگاہ سے دیکھا جائے لیکن اس کے برعکس کچھ عناصر ذاتی عداوت کے باعث ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی و بدتمیزی کا رویہ اختیار کرتے ہیں جو سراسر غلط سوچ کا مظہر ہے اور ایسا رویہ اختیار کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا کہ وہ سینئر صحافی وکیل انجم پر تشدد کے ذمہ دار محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد اور اہلکاروں کے خلاف 24 گھنٹوں میں کارروائی عمل میں لائیں انھیں فوری طور پر صوبہ بدر کیا جائے بصورت دیگر لاہور پریس کلب خود واقعہ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔ زاہد چوہدری سیکرٹری