یورپی کمیشن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

ہفتہ 5 جون 2021 12:39

یورپی کمیشن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک کے خلاف تحقیقات کی منظوری ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) یورپی کمیشن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیشن نے اعلان کیا کہ ان تحقیقات کے ذریعے یہ تعین کیا جائے گا کہ آیا فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے حریف کمپنیوں یا پلیٹ فارمز پر ناجائز برتری حاصل کی۔ ابتدائی چھان بین کے بعد یورپی تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ فیس بک نے اپنے کاروباری فائدے کے لیے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا۔ اسی تناظر میں یورپی کمیشن نے اب باقاعدہ تفتیش کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :