ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹ دو سال کے لیے بند کردیاگیا

ْ ٹرمپ کے دونوں اکائونٹس کمپنی کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیے گئے،فیس بک انتظامیہ

ہفتہ 5 جون 2021 12:39

ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹ دو سال کے لیے بند کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) فیس بک نے ڈونلڈٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹ دو سال کے لیے بند کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کمپنی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹ دو سال کے لیے معطل کردیا ۔فیس بک کمپنی کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس سات جنوری سے مکمل طور پر معطل ہوجائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کے رولز کی شدید خلاف ورزی کی، کمپنی نے ہر پہلو کا جائزہ لے کر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نائب صدر نے کہا کہ فیس بک نے خلاف ورزی سے متعلق نئی پالیسی نافذ کردی ہے، رولز کی خلاف ورزی کرنے والی عوامی شخصیات بشمول سیاستدان پر جرمانے کیے جائیں گے۔فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں اکائونٹس کمپنی کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیے۔جنوری میں فیس بک اور ٹوئٹر نیغیر معینہ مدت کے لیے ٹرمپ کے اکائونٹس کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے بعد معطل کردیے تھے۔ ٹوئٹر اور فیس بک نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے حامی کو حملے پر اکسانے کے لیے اپنے سوشل اکانٹس کا استعمال کیا۔