افغانسان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ایک ذمہ دار اور منظم انداز ہونا چاہیے،چین

غیرملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی افغانستان اور اس خطے کو سلامتی و استحکام کے نئے مسائل کا سامنا ہوگا،بیان

ہفتہ 5 جون 2021 12:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) چین نے کہاہے کہ افغانسان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ایک ذمہ دار اور منظم انداز ہونا چاہیے،چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان،چین ،افغانستان تینوں ملکوں کو افغانستان اور اس کے ہمسایہ ملکوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون اور بات چیت کے عمل کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی افغانستان اور اس خطے کو سلامتی و استحکام کے نئے مسائل کا سامنا ہوگا۔ افغانستان میں امن اور مفاہمت کا عمل متاثر ہوا ہے جبکہ مسلح تنازعات اور دہشت گردانہ کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :