کمبوڈیا، بارودی سرنگوں کا سراغ رساں چوہا 5 سال تک اپنی خدمات فراہم کرنے کے بعد اپنی ملازمت سے سبکدوش

ہفتہ 5 جون 2021 13:40

کمبوڈیا، بارودی سرنگوں کا سراغ رساں چوہا 5 سال تک اپنی خدمات فراہم کرنے ..
نوم پنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2021ء) کمبوڈیا میں بارودی سرنگوں کا سراغ رساں چوہا 5 سال تک اپنی خدمات فراہم کرنے کے بعد اپنی ملازمت سے سبکدوش ہو گیا۔ کمبوڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق میاگوا نامی چوہے کی دیکھ بھال کرنے والے میلن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ چھوٹا سا چوہا ہے لیکن بہت سی زندگیوں کو بچانے کا سبب بنا ہے۔

(جاری ہے)

اس چوہے نے بہت سی زمینوں کو محفوظ طریقے سے لوگوں کو دینے میں ہماری مدد کی ہے۔

میلن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میگاوا کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور مجھے اس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے پر فخر ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران میاگوا نے کمبوڈیا میں 71 بارودی سرنگوں کے ساتھ درجنوں دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کی۔ کمبوڈیا میں ایک تخمینے کے مطابق 60 لاکھ بارودی سرنگیں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :