سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر

ہفتہ 5 جون 2021 14:02

سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔تفصیلات یک مطابق جے یو آئی ف کے سینیٹر طلحہٰ محمود سینیٹ کی کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین، تحریکِ انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمزئی سینیٹ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین جبکہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن قائمہ کمیٹی برائے وزارتِ خارجہ کی چیئرمین ہوں گی۔سینیٹ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری، قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین تحریکِ انصاف کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو ہوں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر، کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین پیپلز پارٹی ہی کے سینیٹر رضا ربانی قائمہ مقرر کیئے گئے ہیں۔تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری قائمہ کمیٹی برائے وزارتِ انسدادِ منشیات کے چیئرمین، جبکہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سینیٹر کہدہ بابر ہوں گے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر دلاور خان، کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کے چیئرمین مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی ہوں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارتِ ہاو?سنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ خان، کمیٹی برائے کشمیر افیئر کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر جبکہ کمیٹی برائے وزارتِ ہیلتھ سروسز کے چیئرمین تحریکِ انصاف کے سینیٹر ہمایوں خان مہمند مقرر ہوئے ہیں۔