نوجوان فلسطینی رہنما اسرائیلی جیل سے 20 ماہ بعد رہا

معتصم سمارہ کو بغیر کسی الزام کے چار ماہ کی قابل توسیع انتظامی قید میں ڈال دیا گیاتھا،فلسطینی میڈیا

ہفتہ 5 جون 2021 14:22

غرب اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل نوجوان فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے طولکرم میں لیڈر معتصم سمارہ 20 ماہ بعد رہا ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے معتصم سمارہ کو 7 نومبر 2019 کو غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کے بھائی عدنان سمیت حراست میں لے لیا تھا۔

دونوں کو گرفتاری کے بعد الجلمہ حراستی مرکز لے جایا گیا۔ دس روز حراست میں رکھنے کے بعد معتصم سمارہ کو بغیر کسی الزام کے چار ماہ کی قابل توسیع انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔اس کے بعد ان کی مدت حراست میں مزید تین بار توسیع کی گئی اور انہیں 20 ماہ کے بعد رہا کیا گیا۔ معتصم سمارہ نے 25 اگست 2020 کو انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :