ضلعی انتظامیہ اور دربار صاحب کرتارپور انتظامیہ کے مطابق آج دربار صاحب کرتارپور کو کھول دیا گیا ہے

اندرجیت سنگھ ممبر پربندھک کمیٹی کا کہنا ہے کہ کرونا پھیلاو کو روکنے اور لاک ڈوان کے باعث کرتارپور بند کیا گیا تھا

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد ہفتہ 5 جون 2021 17:21

ضلعی  انتظامیہ  اور دربار صاحب کرتارپور  انتظامیہ کے  مطابق آج دربار ..
شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان خان خالد) ضلعی انتظامیہ اور دربار صاحب کرتارپور انتظامیہ کے مطابق آج دربار صاحب کرتارپور کو کھول دیا گیا ہے ۔اندرجیت سنگھ ممبر پربندھک کمیٹی کا کہنا ہے کہ کرونا پھیلاو کو روکنے اور لاک ڈوان کے باعث کرتارپور بند کیا گیا تھا ۔ آج ہم حکومت پاکستان کے مشکور ہیں کرتارپور دوبارہ سے کھول دیا ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سکھ زائرین اور عام زائرین کرتارپور میں ایس او پیز پر مکمل پابندی کریں گے ۔ ممبر پربندھک کمیٹی اندر جیت نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے مکمل طور پر راہداری ابھی بھی بند ہے ۔ ہم بھارت سے اپیل کرتے ہیں کہ راہداری کو کھولا جائے تاکہ بھارتی سکھ یاتری کرتارپور آکر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں ۔ 15 ماہ ہوچکے ہے بھارت کی طرف سے ابھی بھی راہداری مکمل طور پر بند ہے ۔ تاہم سکھ کمیونٹی دوبارہ دربار صاحب کرتارپور کھولنے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔