عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کو ملنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں،اعجاز چوہدری

پاکستان کے لئے سرسبز اور خوشگوار ماحول کی فراہمی سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں،پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر

ہفتہ 5 جون 2021 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2021ء) سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کو ملنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں، پاکستان کے لئے سرسبز اور خوشگوار ماحول کی فراہمی سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت موسمی تبدیلی اور ماحولیات آلودگی سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، 10 بلین ٹری منصوبہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہو گا، انہوں نے کہاکہ بلین ٹری اور کلین اینڈ گرین کامیاب منصوبوں کا عالمی اداروں نے اعتراف کیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے گرین ٹائون میں حلقہ این اے 133 میں باہمت بزرگ پروگرام کے حوالے سے تقر یب میں شرکت کی اور بزرگ خواتین حضرات میں باہمت بزرگ پروگرام کے تحت کارڈ تقسیم کئے ، تقریب سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت کے مشن پر ہمہ وقت کوشاں ہے، وزیراعظم عمران خان کو غریب عوام کی مشکلات کا احساس ہے، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ، تقریب میں فیاض بھٹی ، میاں ثاقف محبوب، چوہدری خان محمد، عارف بلوچ، خالد بابا ، زاہد اقبال ، خرم بٹ، محمد اعزاز، ملک شریف ، عمران نیازی، چوہدری عابد محمود اور وزیر علی جٹ سمیت دیگر پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔