اسرائیلی فوج کا پرامن فلسطینیوں کے مظاہرے پر دھاوا،فائرنگ سی50زخمی

شیخ جراح میں بے دخل فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پرامن دوڑ منعقد،اسرائیلی فوج کاخاتون صحافی پربھی تشدد

اتوار 6 جون 2021 14:40

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا، پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے 50 کے قریب فلسطینی زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں پرامن دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی صحافی کو اسرائیلی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں انہیں شیخ جراح کے علاقے میں کوریج نہ کرنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے خلاف اور بے دخل فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔پر امن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اور شیلنگ کی، جس سے 27 فلسطینی زخمی ہو گئے۔مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں بے دخل فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پرامن دوڑ منعقد کی گئی۔دوڑ کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے زد و کوب کیا، کیمرہ توڑ دیا اور انہیں حراست میں بھی لے لیا۔

متعلقہ عنوان :