اگلے برس کے آخر تک سب کو کورونا ویکسین لگائی جائے، برطانوی وزیراعظم

ویکسین کی تیاری کی رفتار اور غریب ممالک کو اس کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے،بورس جانسن کی گفتگو

اتوار 6 جون 2021 14:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امیر صنعتی ممالک سے کہا ہے کہ وہ سال 2022 کے آخر تک دنیا کی تمام آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کی ذمہ داری اٹھائیں۔

(جاری ہے)

ویکسین کی تیاری کی رفتار اور غریب ممالک کو اس کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں جانسن کا کہنا تھا کہ جی سیون گروپ کو عزم کرنا چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے تباہ کاری جیسے حالات دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہونے دے گا۔ جانسن نے یہ بات جی سیون سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے سے قبل کہی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویکسین کی تیاری کی رفتار اور غریب ممالک کو اس کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :