نیٹو سربراہ کا اتحادکوغیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش پر روس اور بیلاروس کو انتباہ

نیٹو بیلا روس اور روس کی طرف سے اس کے کسی بھی اتحادی کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، اشٹولٹن برگ

اتوار 6 جون 2021 14:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل اس کے سربراہ ژینس اشٹولٹن برگ نے روس اور بیلاروس کو اس اتحاد کے رکن ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اشٹولٹن برگ نے ایک بیان میں کہاکہ نیٹو بیلا روس اور روس کی طرف سے اس کے کسی بھی اتحادی کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بیلاروسی صدر الیکسزانڈر لوکاشینکو کے درمیان قریبی تعاون پر نیٹو سنجیدہ تحفظات رکھتا ہے۔ بیلاروس کا ماسکو پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔ نیٹو اتحاد میں شامل ممالک لیتھوانیا، لیٹویا اور پولینڈ بیلاروس کے ساتھ مشترکہ سرحد رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :