امریکا ، مقامی ویکسین لگوانے والے بھارتی طلبہ کو داخلے کی اجازت سے انکار

داخلے کے لیے صرف ایسے بھارتی طلبہ کی درخواستوں پرغورکیاجائیگاجنہوں نے ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین لگوائی،بیان

اتوار 6 جون 2021 14:40

امریکا ، مقامی ویکسین لگوانے والے بھارتی طلبہ کو داخلے کی اجازت سے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) امریکا کی چار سو سے زائد یونیورسٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ داخلے کے لیے صرف ایسے بھارتی طلبہ کی درخواستوں پر غور کریں گی جنہوں نے ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں کووڈ انیس کے لیے فی الحال دو طرح کے ویکسین دستیاب ہیں، ان میں سے ایک ملکی کمپنی بھارت بائیو ٹیک کی تیار کردہ کو ویکسین کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ابھی تک منظوری نہیں دی۔

جن طلبہ نے یہ ویکسین لگوائی ہے، انہیں یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ اب وہ کیا کریں اگست کے اواخر تک اعلی تعلیم کے لیے امریکا جانے والے بھارتی طلبہ ایک نئی مصیبت میں پھنس گئے ۔ امریکی یونیورسٹیوں نے ہدایت جاری کی کہ ان کے پاس کووی شیلڈ ویکسین لگوانے کے ثبوت ہونے چاہئیں، کیونکہ بھارت میں جو دو طرح کی ویکسین دستیاب ہے ان میں آ کسفورڈ۔آسٹرازینیکا کی کووی شیلڈ ہی ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :