تعمیر نو اور بحالی کے لیے مصر سے تعمیراتی مشینری اور ماہرین غزہ منتقل

مصرسے ماہرین اور تعمیراتی مشینری غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگارہ رفح سے غزہ لائی گئی،ذرائع

اتوار 6 جون 2021 15:20

تعمیر نو اور بحالی کے لیے مصر سے تعمیراتی مشینری اور ماہرین غزہ منتقل
مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) مصر سے تعمیراتی مشینری، تعمیراتی سامان اور ماہرین تعمیرات کی ٹیموں پر مشتمل درجنوں افراد فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی پہنچے۔ مصر سے آنیوالے ماہرین اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کے بعد ملبہ ہٹانے اور تعمیراتی کام شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مصرسے ماہرین اور تعمیراتی مشینری غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگارہ رفح سے غزہ لائی گئی۔

مصر کے اس اقدام کا مقصد جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں ہونے والی تباہی کے بعد ملبہ ہٹانا اور تعمیر نو کا کام شروع کرنے میں مدد دینا ہے۔ مصر سے آنے والی مشینری تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ صاف کرے گی۔خیال رہے کہ 10 سے 21 مئی کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔ مصر نے 18 مئی کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔