اسرائیل کے متوقع وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی غزہ کی پٹی پر حملے کی دھمکی

نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور باری باری حکومت کے فارمولے پرعمل درآمد کریں گے،بیان

اتوار 6 جون 2021 15:20

اسرائیل کے متوقع وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی غزہ کی پٹی پر حملے کی دھمکی
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) اسرائیل کے متوقع وزیراعظم اور دائیں بازو کے لیڈر نفتالی بینیٹ نے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینیٹ نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور باری باری حکومت کے فارمولے پرعمل درآمد کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ یائیرلبید کے ساتھ اشتراک حکومت کے تحت کام کریں گے۔ بینیٹ نے کہا کہ اگر ان کی حکومت نے غزہ کی پٹی پرحملہ کیا توان کے اتحادی عرب اتحاد ان کی جماعت سے الگ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر کسی بھی وقت فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور غزہ کا علاقہ ہمارے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔