کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم زندگی کو زیادہ مشکل بناتی ہے،برطانوی وزیرصحت

ایک خوراک ناکافی،ویکسین کی دونوں خوراکیں وائرس کی اس قسم کے خلاف موثر ہیں،بیان

اتوار 6 جون 2021 15:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کوک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کی نمو کی شرح اندازے کے مطابق 40 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کے لئے زندگی کو زیادہ مشکل بناتا ہے۔میٹ ہین کوک نے مزید کہا کہ سائنسی تحقیق کے مطابق ویکسین کی ایک خوراک کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف اتنی موثر ثابت نہیں ہوتی تاہم ویکسین کی دونوں خوراکیں وائرس کی اس قسم کے خلاف بھی موثر ہیں۔

متعلقہ عنوان :