سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پردائر درخواست کی سماعت 9 جون کو ہوگی

اتوار 6 جون 2021 18:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پردائر درخواست کی سماعت 9 جون کو ہوگی۔سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کریگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال ، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مظہر عالم خان میانخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ 9 جون کو قومی اسمبلی کے کوئٹہ کے حلقے این اے 265 پر انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کریگا سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کے وکلاء کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔