~ سپریم کورٹ میں این اے 265 پردائر درخواست کی سماعت 9 جون کو ہوگی

اتوار 6 جون 2021 18:30

۹کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2021ء) سپریم کورٹ میں کوئٹہ کے حلقے این اے 265 پردائر درخواست کی سماعت 9 جون کو ہوگی ۔سماعت جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کریگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطابندیال ، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مظہر عالم خان میانخیل پر مشتمل تین رکنی بینچ 9 جون کو کوئٹہ کے حلقے این اے 265 پر انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کریگا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کے وکلاکو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ۔