s عراق میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر 2 ڈرونز تباہ کردئیے گئے

اتوار 6 جون 2021 18:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2021ء) عراق میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر نامعلوم جگہ سے بھیجے گئے 2 ڈرون مار گرائے گئے۔ عراقی فوج نے کہا ہیکہ مغربی عراق میں عین الاسد فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال اس فوجی اڈے پر ایک ماہ قبل بھی ایک مسلح ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ عراقی فوج کے مطابق امریکی فوج کے دفاعی نظام نے ان ڈرونز کو تباہ کیا، اس سے چند گھنٹے قبل بغداد ائیرپورٹ کے اوپر ایک راکٹ کوبھی تباہ کیا گیا، اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔