x جرمنی میں روس کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، جرمن سکیورٹی ایجنسی

اتوار 6 جون 2021 18:45

; برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2021ء) روس کی جرمنی میں سرگرمیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں جتنی سرد جنگ کے زمانے میں تھیں۔ یہ بات جرمنی کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ نے کہی ہے۔

(جاری ہے)

بی ایف وی کے سربراہ تھوماس ہالڈن وانگ کے بقول روس جرمنی میں بہت پیچیدہ انٹیلیجنس مفادات رکھتا ہے۔ جرمن ہفت روزہ ویلٹ ام زونٹاگ میں چھپنے والے ان کے الفاظ کے مطابق روس کی طرف سے اختیار کردہ طریقہ کار زیادہ تند اور ظالمانہ ہوتے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ہالڈن وانگ نے خبردار کیا کہ ملک میں بڑھتی دائیں بازو کی شدت پسندی ایک بار پھر ملک میں جمہوریت اور سکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :