l چین: چاقو حملے کے مشتبہ ذمہ دار کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 6 جون 2021 18:45

Oبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2021ء) چینی پولیس نے چاقو حملے کے مشتبہ ذمہ دار شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینی صوبہ انشِنگ میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 14 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان کے مطابق حملے کا ذمہ دار ایک 25 سالہ شخص ہے جو بے روزگار تھا اور خاندانی معاملات میں مشکلات کے سبب غصے کا شکار تھا۔ بیان کے مطابق زخمی ہونے والے 14 افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔