پنجاب حکومت کا ویکسین لگوانے والوں کو مختلف مراعات دینے کا فیصلہ

11 کروڑ کی آبادی والےصوبے میں کم از کم 50 فیصد لوگوں کو ویکسین لگنا ضروری، پنجاب حکومت کا عوام کو ویکسی نیشن کی جانب راغب کرنے کیلئے ویکسین لگوانے والوں کو مراعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر صحت پنجاب یاسمیں راشد

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 6 جون 2021 19:49

پنجاب حکومت کا ویکسین لگوانے والوں کو مختلف مراعات دینے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جون 2021ء ) 11 کروڑ کی آبادی والےصوبے میں کم از کم 50 فیصد لوگوں کو ویکسین لگنا ضروری، پنجاب حکومت کا عوام کو ویکسی نیشن کی جانب راغب کرنے کیلئے ویکسین لگوانے والوں کو مراعت دینے کا فیصلہ- تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ ویکسین لگوانے والوں کو مختلف مراعات دینے پر غور کر رہے ہیں جبکہ 11 کروڑ کی آبادی والےصوبے میں کم از کم 50 فیصد لوگوں کو ویکسین لگنا ضروری ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں میں کمی آئی ہے،لاہور میں مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ تین اورپنجاب میں دو فیصد پر آگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 اضلاع خانیوال اور وہاڑی میں صورتحال ذرا پریشان کن ہے۔

(جاری ہے)

ویکسین کے حوالے سے یاسمین راشدکا کہنا تھاکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، صوبے میں ویکسین کی کمی نہیں ہے جبکہ ویکسین لگوانے والوں کو مختلف مراعات دینے پر غور کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم سے متعلق صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بہترین علاج معالجےکی سہولت دی جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر کے قابل ہو ئے لیکن افسوس کہ اتنا عرصہ حکومت میں رہنے کے باوجود وہ ایسا اسپتال نہیں بناسکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنےکہاکہ آئندہ جمعے کو مساجد میں ویکسین پر خطبے ہوں گے، کورونا ایس او پیز اور پابندیاں برقرار ہیں، ہفتے اور اتوار کے دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ برقرار ہے۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے مزید کہا کہ صوبے میں کورونا شرح 2 فیصد کےقریب ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ یاسمین راشد کا کہا کہ ہرضلع میں ویکسین موجود ہے، کوشش ہے ہر دیہی و شہری علاقے میں ویکسین پہنچا دیں۔ پنجاب میں کورونا کی شرح 2 فیصد تک آ گئی، پارکس اور مزارات کھول دیئے، انڈور شادیوں پر پابندی ختم نہیں ہوئی، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن اور رات آٹھ بجے کے بعد تجارتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے ہی کورونا سے نجات مل سکتی ہے، ساری دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، اس کا کوئی نقصان نہیں، پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا۔