پاک آرمی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں ٹرین حادثے کے متاثرین کو کھانا فراہم کیا گیا

پیر 7 جون 2021 18:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) پاک آرمی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں ٹرین حادثے کے متاثرین کو کھانا فراہم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ٹرین حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان ریلیف اینڈ ریسکیو کاموں میں مصروف رہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جائے حادثہ پر ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا جس میں متاثرین کو تیار کھانا فراہم کیا گیا ۔